• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن میں بینچ پر بیٹھے کھلاڑی کے منہ پر فٹ بال آلگی


کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ایک کھلاڑی کو اُس وقت کرنا پڑا جب اس کے منہ پر اچانک فٹ بال آلگی۔

ڈبلن میں بینچ پر بیٹھے کھلاڑی کے منہ پر فٹ بال آلگی

جی ہاں، یہ واقعہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا جب دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا اور دیگر کھلاڑی بینچ پر بیٹھے اپنی اپنی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ رہے تھے کہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی نے فٹ بال کو زوردار کک ماری جو سیدھا بینچ پر بیٹھے ایک کھلاڑی کے منہ پر زور سے لگی اور وہ ہکا بکا تکلیف میں سر جھکائے بیٹھ گیا۔

ڈبلن میں بینچ پر بیٹھے کھلاڑی کے منہ پر فٹ بال آلگی

رپورٹ کے مطابق فٹبال لگنے سے کھلاڑی کو کافی تکلیف رہی تاہم منہ زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔

تازہ ترین