• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق ای ٹی او خضدار گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نےضمانت کی درخواست خارج ہونے پر سابق ای ٹی او ایکسائز خضدار کو گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے جعلی / بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر خضدار دیدار جمالی کے خلاف تفتیش شروع کی تھی جس پر گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے اینٹی کرپشن عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی د رخواست دی تھی گزشتہ روز اسپیشل جج اینٹی کرپشن محترمہ عالیہ بٹ نے درخواست مسترد کر دی جس پر ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ۔
تازہ ترین