اسلام آباد(ایجنسیاں )سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئندہ الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں سے حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں، نگراں وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے ‘95فیصد ارکان قومی اسمبلی میری رائے سے متفق تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر تے ہوئےکیا ۔ دریں اثناءچوہدری نثار علی خان اورا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمعہ کوا سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیاسے گفتگومیں چوہدری نثار نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبلز اپنے اپنے ہوتے ہیں ۔