• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی ایکیولائزر 2 ‘کانیاٹریلر جاری کردیا گیا

فلم ’دی ایکیولائزر 2 ‘کانیاٹریلر جاری کردیا گیا

معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کی سسپنس تھرلرفلم ’دی ایکیولائزر2 ‘کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاراونتھونی فوکوا کی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم دی ایکیولائزر کا سیکوئل ہے جس میں ایک بار پھر ڈینزل واشنگٹن سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈر کے کردار میں مافیا سے جنگ کرتے دکھائی دیں گے۔


فلم کی کاسٹ میں ڈینزل واشنگٹن اور ایشٹن سینڈرز کے علاوہ پیڈرو پاسکل،سکینہ جیفرے،ملیسا لیو اور بل پل مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹوڈ بلیک اور جیسن بلومینتھل کی مشترکہ پروڈیوز کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین