• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) سانگھڑ کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا۔ مذکورہ جوڑے مسمات گنگا دیوی اور پہلوان بھیل نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل گمبٹ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث ہماری جانوں خطرہ ہے۔ بالا حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین