• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو بحرانوں سے عمران خان ہی نکال سکتےہیں،رحمان افضل

پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ پی کے 75 کے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی کے 75 میں ہونیوالے ورکرز کنونشن سے خطاب میںکیا جس میں پی کے 75 کے امیدواروں سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ورکرز کنونشن میں حاجی زاہد زمان، ایم ایم عثمان بشیر، عبدالمنعم، خالد مسعود، صمد مرسلین سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسلر رحمان افضل نےکہا کہ پی کے 75 کے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبحرانوں سےصر ف عمران خان ہی نکال سکتےہیں، انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی نے پاکستانی عوام کے مسائل کے حوالے سے کسی نے اواز بلند کی ہے تو وہ عمران خان اور آج پی کے 75 کے عوام نے یہ ثابت کردیا کے پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت بن چکی ہے۔
تازہ ترین