• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، سابق ڈی جی زراعت کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار

گھوٹکی(نامہ نگار) ایس ایس پی گھوٹکی کامران نواز پنجوتا نے ڈی ایس پی آفس گھوٹکی میں ڈی ایس پی یار محمد رند ، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالمجید آرائیں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل سابق ڈی جی زراعت ملک محمد اکرم کے گھر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو سکھر اور شکارپور سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ایک ماہ سے ڈکیتی کے کیس پر کام کررہی تھی ملزمان کو ٹریس کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ضلع گھوٹکی میں امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے پولیس دن رات مصروف ہے، ڈکیتی کی یہ بڑی واردات سمیت موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان بھی گرفتار کیے ہیں۔ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے نام ارشاد علی میرانی ،شبیر احمد مھر اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے نام خادم چاچڑ ، راہب چاچڑ ، اسلم میرانی اور عبدالستار میرانی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 6 پستول ، مسروقہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان سے مسروقہ سامان میں ایک عدد رپیٹر ، ایک عدد پستول، لیپ ٹاپ ، نقد رقم 2 لاکھ ، 4 لاکھ 70 ہزار کے پرائز بانڈ ، موبائل فون ، دو عدد راڈو گھڑیاں برآمد کرلی ہیں پریس کانفرنس میں ایس ایچ او سرحد ذوالفقار مہر ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن سید منصب علی شاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین