لاہور(مانیٹر نگ سیل) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان المبارک کے آخری ہفتہ میں لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر بھی ان کے ساتھ ہی منائیں گے۔ مریم نواز شریف بھی اپنے والد کے ہمراہ لندن جائیں گی اور عید بھی وہاں منائیںگی۔