• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان آرڈر،پاکستان نے بھارتی احتجاج یکسر مسترد کردیا

اسلام آباد(جنگ نیوز، خبر ایجنسی)پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر پربھارتی احتجاج یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ گلگت بلتستان سےمتعلق پاکستان کا اقدام عوام کو مزید بااختیار بنانے کیلئےہے، قبل ازیں بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج کیا گیاتھا۔جیو کے مطابق پاکستان نےگلگت بلتستان آرڈر پربھارتی احتجاج یکسر مسترد کر دیا، ترجمان کاکہنا ہےکہ گلگت بلتستان سےمتعلق پا کستا ن کا اقدام عوام کو مزید بااختیار بنانے کیلئےہے۔ ادھر خبر رساں ادارے نےنجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی طلبی ہوئی اوربھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین