• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا جرگے کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا،محمود اچکزئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پشتونخوامیپ کے قومی جرگہ مرکزی کونسل کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا وطن کے تمام علاقوں اور ملک بھر سے قومی جرگے کے ارکان نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی نے انجام دئیے ۔ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی کاتفصیل سے تنقیدی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں پارٹی کے عہدیداروں کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اکتوبر 2018میں پارٹی کی قومی کانگرس اور پشتونخو اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قومی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔پارٹی کے مرکزی ، جنوبی پشتونخوا ، خیبر پشتونخوا اور سندھ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق محمود اچکزئی پارٹی چیئرمین ، مختیار خان یوسفزئی سینئر ڈپٹی چئیرمین، حاجی فضل قادر شیرانی ڈپٹی چئیرمین ، اکرم شاہ خان مرکزی جنرل سیکرٹری ، خورشید کاکا جی سینئر سیکرٹری ، ڈاکٹر کلیم اللہ خان سیکرٹری مالیات ، رضا محمد رضا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ،عبدالرحیم زیارتوال، عثمان خان کاکڑ ، سردار مصطفیٰ خان ترین ، عبید اللہ جان بابت ، نواب ایاز جوگیزئی، عبدالرؤف لالا ، صابرین خان چغرزئی ،ڈاکٹر حبیب اللہ ،مرکزی ایگزیکٹو منتخب ہوئے ۔ جبکہ عثمان خان کاکڑ جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر ، سردار اعظم موسیٰ خیل سینئر نائب صدر ، عبدالقہار خان ودان ، نائب صدر ، عبدالرحیم زیارتوال صوبائی سیکرٹری ، سردار مصطفی خان ترین ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نصراللہ خان زیرے ، محمد عیسیٰ روشان، سید شراف آغا، عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، یوسف خان کاکڑ ، فقیر خوشحال کاسی ، عبدالمجید خان اچکزئی ،علاؤالدین کولکوال، احمد جان خان صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔ اسی طرح مختیار خان یو سفزئی خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر ،ڈاکٹر حبیب اللہ سینئرنائب صدر ، اکرام خان نائب صدر ، خورشید کاکاجی صوبائی سیکرٹری ، ڈاکٹر خالد محمود ، ستاہ روم خان ، عمر علی یوسفزئی ، حمید خان ، علی حیدر خان ، اکبر ہوتی ، غفور لالا ، جہانگیر خان مومند ، ملک شوکت ، عصمت اللہ شاہ ،سلطان خان شیرانی ، حیدر خان مومند صوبائی ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ جبکہ نذیر جان لالا سندھ زون کے صوبائی صدر ، سلیم خان ترین سینئر نائب صدر ، سکندر یوسفزئی نائب صدر ، صابرین چغرزئی صوبائی سیکرٹری ، نور اللہ ترین ، ڈاکٹر افضل ودود، بشیر خان مندوخیل ، سید غفور جان، سیف الدین افغانی ، شفیع ترین ، سید صدیق آغا ، سید یوسف آغا، محمد شاہ مندوخیل ، بصیر خان بادیزئی، سراج خان ، افضل خان وطنیار صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔ قومی جرگے کے اجلاس نے وسطی پشتونخوا (فاٹا)کی تاریخی آزاد حیثیت کے خاتمے اور فاٹا کے عوام کی مرضی کے برخلاف گن پوائنٹ پر خیبر پشتونخوا میں مدغم کرنے اورخیبر پشتونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے قبائلی علاقوں اور جنوبی پشتونخوا کے ژوب ڈویژن کے پشتون اضلاع کے قبائلی علاقوں کی تاریخی خصوصی حیثیت کی غیر آئینی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے 24مئی کو پشتون افغان ملت کی محکومی کا ایک اورسیاہ دن قرار دیا ہے ۔ اجلا س میں پشتون افغان ملت کی قومی محکومی کے خاتمے ، ملی وحدت کی بحالی ،بولان تا چترال متحدہ قومی صوبہ پشتونخوا کے قیام ، آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت کے خاتمے ، ملک میں قوموں کی برابری ، عوام کی حکمرانی پر مبنی جمہوری فیڈریشن کی تشکیل اور آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین