• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹونے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مستردکردیا

لاہور(آئی این پی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان سے متعلق وزیر اعظم کے اصلاحی پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان اسمبلی کا قانون سازی کا اختیار واپس کریں،گلگت بلتستان میں قانون سازی کا اختیار اسمبلی سے چھین کر افسر شاہی کو دینا شرمناک ہے، گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے بابا جان سمیت تمام سیاسی کارکن رہا کئے جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی پی وزیراعظم کے اس نام نہاد پیکیج کو مسترد کرتی ہے، ۔افسر شاہی کو قانون سازی کا اختیار کسی صورت نہیں دیا جائے گا، لوگوں کا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب اور سیاسی استحکام کیلئے مسائل پیدا ہوں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان اسمبلی کا قانون سازی کا اختیار واپس کریں‘اب فاٹا سے متعلق صدر مملکت کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں رہا تو گلگت کے عوام سے کیوں یہ حق چھینا جا رہا ہے۔
تازہ ترین