• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،مسلح شخص نے اے این پی کے مقامی رہنما کو قتل کر دیا

صوابی (نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل بٹاکڑہ کے صدر زرولی شاہ کو پُرانی دُشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، لیاقت علی شاہ سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کا بھائی زرولی شاہ پرکوٹھا کے مقام پر اتوار کی صبح سبز علی شاہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، وجہ قتل پُرانی دُشمنی بیان کی جاتی ہے ،ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین