• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا قصور نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے، مریم نواز

میرا قصور نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ،لاہور سے اٹھنے والی آواز اسلام آباد تک جاتی ہے ۔

لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں مریم نوازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کو ن ليگ کے مخالفین کو بتادینا کہ عوام کا فیصلہ نوازشریف ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ نواز شریف آپ کے حق کی جنگ کے لیے نکلا ہے، پاکستان میں سازشوں کی سیاست کو دفن کردینا۔

مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہونے کی حیثیت میں ہر سزا کے لئے تیار ہوں ،آج کے دور میں بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں، منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے بھی بدعنوانی کی وجہ سے اس کیس میں ملوث نہیں کیا گیا بلکہ میرا واحد قصور ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور فولاد کا دل رکھنے والے نوازشریف کو جھکانے کا واحد طریقہ بیٹی پر مقدمے بنانا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے،جہاں کوئی واٹس ایپ کالز نہیں ہوتیں، میں اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے۔

تازہ ترین