کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) تربت میں نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروںی کی پولیس پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ جوابی کارروائی میں حملہ آور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق تربت پولیس پیٹرولنگ ٹیم اتوار کی شب شہر میں گشت کر رہی تھی ٹیم جسے ہی چاہ شر کے قریب پہنچی تو ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نقاب پوشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی کارروائی حملہ آور موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل جنگل میں فرار ہو گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیچ عمران قریشی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے ک گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا ۔