کوئٹہ(سٹی ڈیسک)این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی ضلع زیارت کے صدر صلاح الدین سارنگزئی نے کہا کہ ہم اپنے آئینی حق کے حصول کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہمیں صوبائی کابینہ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے صوبائی کابینہ کی کال پر ہر قسم کی قربانیوں کیلئے تیار ہیں انہوںنے کہا کہ ضلع زیارت کے تمام متاثرین کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جمعہ یکم جون کو منعقد ہونے والے احتجاج میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کےحکم پر ضلعی سطح پر احتجاج کے بعد تمام متاثرین کی ایک لسٹ مرتب کی جائےگی جسکو صوبائی کابینہ کے حوالے کیاجائےگا۔