• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی عرب نے لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

سعودی عرب نے لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

سعودی عرب کی ٹیموں نے لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام اباد میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی سفارت کاروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیگ کی اختتامی تقریب اسلام آباد کلب میں ہوئی جس میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ٹرنک والا گروپ پاکستان میں کھیلوں کے ذریعے فروغ امن کے لئے کوشاں ہیں جس کی خصوصی کوششوں سے اسلام آباد میں لیژر ڈپلومیٹک چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد ہوا۔ اختتامی تقریب میں سوئیڈن کی سفیر انگرڈ جانسن، سفیر ناروے ایمبیسی ٹوری نیڈریڈو، سفیر ڈنمارک ایمبیسی رالف ہولمبو، ڈپٹی ہیڈ آف مشن برازیل رومولو نیوس، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سپین چوکی مسولی، بلگیریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کرم اوچھرو سمیت دیگر متعدد سفارت کاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔ 

لیژر لیگز کے زیراہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں آٹھ سفارت خانوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ڈپلومیٹک لیگ تین ماہ جاری رہی جس میں سعودی عرب کی دو ٹیموں اے اور بی نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی کے علاوہ خصوصی انعامات جبکہ ڈپلومیٹک لیگز میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو بھی سوینیئر پیش کئے گئے۔ لیثر لیگز کے چیف ایگزیکٹو اسحاق شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمود ٹرنک والا فیملی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے فروغ امن کے لئے کوشاں ہیں۔ 

سعودی عرب نے لیژر ڈپلومیٹک لیگ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

سفارت خانوں کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ نہ صرف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے کھیل سے شائقین کو بھی متاثر کیا۔ شریک ٹیموں کے آفیشلز کی حوصلہ افزائی کے باعث اس طرح کے ایونٹ کو تواتر کے ساتھ آرگنائز کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ مقررین نے لیژر لیگس کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس طرح کے ایونٹ کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا۔ اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹمیوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئےگئے۔ سعودی عرب کی ٹیموں کو خوبصورت ٹرافی پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ایریا منیجر اسلام آباد تیمور طارق نے شرکاء اورشریک ٹیموں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ان کے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین