• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا 3363 ملین کا ٹیکس فری بجٹ منظور

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ مالی سال2018/19 کیلئے 3363ملین روپے کے ٹیکس فری بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔تنخواہوں کیلئے 1274.417ملین روپے، کنٹیجنسی کی مد میں 833.692ملین روپے ۔ متفرق اخراجات کیلئے 474 ملین روپے، جبکہ اوریجنل کاموں کیلئے 267.591 ملین روپے، تعمیر و مرمت کیلئے 190ملین روپے مختص کئے گئے۔ نئے ترقیاتی پلان میں زیادہ فوکس واٹر سپلائی سسٹم کی اپ گریڈیشن کو کیا گیا ہے جس کے تحت نہ صرف نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے بلکہ واٹر سپلائی نیٹ ورک ، انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے ، منگل کو راولپنڈی کینٹ بورڈ کا بجٹ اجلاس صدرکنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر شہزاد تنویر کی زیر صدارت ہوا ، جس میں وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد ، ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں منتخب ممبران نے کینٹ ایریاز میں پانی کے بحران کو بھی زیر بحث رکھا ، کینٹ بورڈ کو آئندہ مالی سال کے دوران جی ایس ٹی شیئر کی مد میں 242.390ملین روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 750ملین ، ٹریڈ اینڈ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 7ملین ، پانی کے بلوں کی مد میں 225ملین، ٹی آئی پی ٹیکس میں 350ملین ، بلڈنگ ایپلی کیشن ٹیکس میں 15ملین روپے، ہورڈنگ رینٹ کی مد میں 160ملین، کمرشل بلڈنگ سے کرائے کی مد میں 80ملین ، فیس اینڈ ریونیو ایم ایڈ انسٹیٹیوٹ سے 50ملین مویشی منڈی 20ملین روپے، بی ٹی ایس ٹاورز سے 120ملین روپے ، آرمی کنزروینسی 65ملین روپے ، کینٹ ایکٹ کے تحت کنزروینسی چارجز کی مد میں 50ملین روپے ، ڈویلپمنٹ چارجز، متفرق اخراجات ، کمپوزیشن فیس اور روڈ کٹ چارجز وغیرہ کی مد میں 285ملین روپے، وفاقی حکومت سے سپیشل گرانٹ 115ملین روپے ، سیکورٹی ڈیپازٹس سے 20ملین ، شاپس کے پریمیم کی مد میں 219ملین روپے اور پلاٹس سے پریمیم کی مد میں 200ملین روپے کی آمدن متوقع ہے۔
تازہ ترین