• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کےدرمیان کبڈی سیریز ہونی چاہییے، الوک کمار

گوہاٹی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان الوک کمار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے در میان ہر سال کبڈی کی دو طرفہ سیریز کا انعقاد ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں میں کھیل کےا چھے کھلاڑی ہیں اور ان کو کھیل کی تکنیک پر مہارت بھی حاصل ہے۔ آ پس میں کھیلنے سے ہماری کار کردگی میں بہتری بھی آ ئے گی۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں یہ کھیل بہت زیادہ مقبول ہے مگرآ پس کی سیریز نہ ہونے سے شائقین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ آٹھ فٹ کے طویل قامت الوک کمار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی عالمی اعزاز بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت میں اس کھیل کی لیگ بھی ہوتی ہے جس میں معروف اداکارشاہ رخ خن بھی بہت دل چسپی لیتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹیم کی فر نچائز بھی خریدی ہے۔ پاکستان میں بھی کبڈی لیگ ہونی چاہیئے جس میں شر کت کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔
تازہ ترین