اسلام آباد(اے پی پی) تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ 29مئی کو پیس کیپر ڈے منایا جارہا ہے‘ ہماری فوج اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ہماری خواتین بھی یہاں پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا چاہیے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آگاہ کرے کہ وہ ایران پر ٹرمپ کی پابندیوں کو قبول کرے گی یا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے جس رکن نے اقلیتوں کے بارے میں نازیبا کلمات کہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔