اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنادیا،4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جبکہ 9 کے حوالے سے درخواستیں مسترد کردیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں خاران ، گھوٹکی ،قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔
عدالت عالیہ نے جن 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کیں ان میں خانیوال ،چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ ،صوابی، جیکب آباد، گوجرانوالہ اور عمر کوٹ شامل ہیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔