• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر ہونے کیخلاف درخواست، پیمرا کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(خبرنگارخصوصی) نواز شریف، مریم نواز ودیگر لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر ہونے کے خلاف درخواست پر پیمرا نے تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے سماعت کی، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر شامل تھے ،درخواستوں میں وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عدالت عالیہ عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی عائد کر چکی ہے مگر اس کے باوجود نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کی خبریں ٹی وی چینلز پر چلائی گئیں جو توہین عدالت کے مترادف ہے، درخواست پر مزید کارروائی 5 جون کو ہو گی۔
تازہ ترین