اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 6جون تک ملتوی کردی ہے جبکہ صدر نیشنل بنک سعید احمد کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ڈارکی بھیجی رقوم کاریکارڈپیش کیا گیا ،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کیس کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے، ایک وکیل بیمار ہے دوسرا عمرہ پر جا رہا ہے، بدھ کو اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران ریفرنس کے تینوں شریک ملزمان پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی قاضی مصباح نے استغاثہ کے گواہ بینک الفلاح کے مینجر مسعود الغنی پر جرح مکمل کی جس پر فاضل جج نے کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دوسرے سیشن میں گواہ محمد عظیم پر جرح کی جائے گی۔