• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا وہ سازش نہیں، خورشید شاہ

بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا وہ سازش نہیں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا اسے سازش نہیں کہوں گا مگر انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کےبعد واپس لینا ممکن نہیں، نام کا اعلان ہوچکا ہے، اب ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے، سیاست میں اپنے فیصلوں پر پہرہ دینا پڑتا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوئی ساکھ نہیں ہے، یوٹرن لینا ان کی پرانی عادت ہے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے منظور آفریدی کو پہلے نگراں وزیراعلیٰ بنانے کی یقین دہانی کرائی پھر پیچھے ہٹ گئے۔

تازہ ترین