• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتنی والدین کی تنخواہ نہیں جتنی بچوں کی فیس ہے، چیف جسٹس

اتنی والدین کی تنخواہ نہیں جتنی بچوں کی فیس ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق مختلف ہائیکورٹوں کے فیصلوں کے خلاف حکمِ امتناعی کی درخواست مسترد کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، عدالت از خود نوٹس لینے کا سوچ رہی ہے، اتنی تنخواہ نہیں ہوتی، جتنی والدین کو بچوں کی فیسیں دینا پڑتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کرکے سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا ہے، تعلیم کاروبار یا صنعت نہیں، بلکہ بنیادی حق ہے ، بڑے لوگوں نے اسکول کھول کر والدین کا استحصال شروع کر رکھا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بچوں سے وِد ہولڈنگ ٹیکس کس حیثیت سے وصول کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین