• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی بہتری کیلئے سردار مہتاب کے اقدامات مشعل راہ ہیں، مشرف رسول

اسلام آباد ( جنگ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کے اعزاز میں اسلام آباد میں پی آئی اے کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈاکٹر اعجاز منیر سمیت پی آئی اے، سی اے اے اور ڈویژن کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایوی ایشن، اعجاز منیر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی اے مشرف رسول نے سردار مہتاب احمد خان کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن اور خاص طور پر پی آئی اے کی بہتری کیلئے سردار مہتاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سردار مہتاب نے اپنے فرائض منصبی کو بھرپور انداز میں اداکیا۔اپنے الوداعی خطاب میں سردار مہتاب نے فرائض کی انجام دہی میں متعلقہ حکام کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مشیر ہوابازی نے ادارے کی بہتری کیلیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔
تازہ ترین