• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت منسوخی پر کمشنر بینظیر آباد ہائیکورٹ سے فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو نیب کراچی سے ضمانت منسوخ ہوجانے پر کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفیٰ پھول سندھ ہائی کورٹ سے فرار ہو گئے، شریک ملزمان بھائیوں ابو بکر دائود اور عبدالعزیز دائود کوگرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق2011میں کورنگی کے علاقے میں 70ایکڑ صنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل میں تبدیل کرنے پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا ، کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفی پھول اس وقت سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن سندھ تھے اور انھوں نےصنعتی زمین کو کمرشل میں بدلنے کی غیر قانونی اجازت دی تھی ،ریفرنس کے بعد ملزمان نے عبوری ضمانت کرا لی تھی،جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہو جانے کے بعد دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم سابق سیکریٹری لینڈ یو ٹیلائزیشن کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفی پھول کو جانے دیا گیا نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم فرار ہو گیا ہے اس سے پہلے بھی ایک مقدمے میں نیب اہلکاروں نے 2سینئر پولیس افسران کو موقع سے جانے دیا تھا جبکہ جونیئر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا،بعد ازاں ان سینئر پولیس افسران نے اپنی ضمانت کر ا لی تھی ،نیب ترجمان کے مطابق گرفتار 2 ملزمان کو جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔
تازہ ترین