• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اور مردوں کی شانہ بشانہ محنت معاشی ترقی کی ضمانت

خواتین اور مردوں کی شانہ بشانہ محنت معاشی ترقی کی ضمانت

آبادی میں 50فی صد اور لیبر فورس میں 47فی صد نمائندگی کے باوجود ، خواتین کاروباری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کم براجمان ہیں۔

5فی صد امیر ترین افراد خواتین ہیں، ایس اینڈ پی 500میں شامل 6فی صد کمپنیز کی سربراہ خواتین ہیں، فارچون500کی 20فی صد بورڈ ممبرز خواتین ہیں۔

ایسی کئی وجوہات پیش کی جاسکتی ہیں، جن کی بناء پر صنفی فرق کو کم کرنےیا ختم کرنے کی ضرورت ہے، تاہم اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہوسکتی ہے: ریسرچ اب یہ ثابت کررہی ہے کہ جن کمپنیوں میں صنفی تنوع(Gender diversity) کو جگہ دی جاتی ہے، یعنی مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی کام کرنے کے مواقع دیے جاتے ہیں، وہ کمپنیاں زیادہ منافع بخش ہوتی ہیں۔

2015میںمیک کنزی کنسلٹنٹس نے شمالی امریکا، لاطینی امریکا اور برطانیہ میں 350بڑی کمپنیوں کا جائزہ لیا۔ میک کنزی کے مطابق، ان میں سےسرِ فہرست 15فی صد کمپنیاں اپنی حریف کمپنیوں سے اس لیے زیادہ منافع کما رہی تھیں، کیوں کہ ان میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کو بہتر نمائندگی حاصل تھی۔ اس کے علاوہ، وہ کمپنیاں، جن میں صنفی کے علاوہ نسلی اور لسانی عصبیتیں اور نفرتیں نہیں پائی گئیں، وہ سب سے زیادہ منافع بخش کمپنیاں تھیں۔ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ، اداروں میں یہ اصول صرف اعلیٰ عہدوںکے لیے نہیں بلکہ نچلے عہدوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

میک کنزی برطانیہ کی منیجنگ پارٹنر ویویان ہنٹ کہتی ہیں کہ صنفی تنوع کے مثبت اثرات مجموعی معیشت پر ہی نہیں، بلکہ صنعتوں میں بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ صنفی تنوع میں 10فی صد بہتری سے منافع میں 2سے 4فی صد اضافہ ہوجاتا ہے۔

اسی طرح 2013میں امریکی تھنک ٹینک ’سینٹر فار ٹیلنٹ انوویشن‘ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جن کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر صنفی تنوع کو زیادہ جگہ دی گئی ، ان میں سے 48فی صد کمپنیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنے مارکیٹ شیئر کو بہتر کیا، جب کہ ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں میں سے صرف 33فی صد کمپنیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنا مارکیٹ شیئر بہتر کرنے میں کامیاب ہوسکی تھیں۔

یہ پیغام مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی صنعت تک بھی پہنچ رہا ہے۔ سٹی گروپ کے سربراہ برائے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقا، جیم کاؤلیز کہتے ہیں، ’میں سمجھتا ہوں اب منیجرز کو اس بات کا پہلے سے زیادہ تدارک ہورہا ہے کہ ، آپ کے پاس کام کرنے والے لوگوں میں جتنا زیادہ صنفی تنوع پایا جائےگا، آپ کی مالیاتی کارکردگی اتنی ہی بہتر رہے گی‘۔

ہر چند کہ محققین ابھی تک یہ واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے کہ صنفی تنوع سے کارکردگی میں کیوں بہتری آتی ہے، تاہم ویویان ہنٹ کا ماننا ہے کہ تین ایریاز ایسے ہیں، جہاں اس سے فرق پڑتا ہے۔

فیصلہ سازی

میک کنزی برطانیہ کی منیجنگ پارٹنر ویویان ہنٹ کے مطابق، جن اداروں میں فیصلہ سازی کی سطح پر تنوع بہتر ہوتا ہے، وہاں زیادہ بحث و مباحثہ ہوتا ہےاور بہتر فیصلے سامنے آتے ہیں ۔ بہتر فیصلوں کے نتائج بہتر کاروباری پریکٹسزاور جدت کی صورت میں دیکھے جاتے ہیں۔اس کی ایک مثال فوربز کی ریسرچ سے بھی لی جاسکتی ہے۔ فوربز نے دو سال کے عرصے میں 200مختلف ٹیموں کی طرف سے لیے گئے 600فیصلوں کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ریسرچ سے ثابت ہوا کہ جو ٹیمیں بہتر صنفی تنوع پر مشتمل تھیں، انھوں نے فیصلے لینے میں کم وقت لیا اور 60فی صد بہتر نتائج دیے۔

اس میں کسی حیرانی کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ بہتر فیصلوں کا نتیجہ بہتر منافع کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ مثلاً، کریڈٹ سوئس کی ریسرچ بتاتی ہے کہ جن کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین کی بہترنمائندگی تھی، ان کمپنیوں کا منافع دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 36فی صد زیادہ تھا۔

واشنگٹن میں واقع تِھنک ٹینک ’پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس‘ کی تحقیق بھی اسی بات کی تائید کرتی ہے: جن کمپنیوں کے بورڈ پر کم از کم 30فی صد خواتین ہوتی ہیں، ان کے خالص مارجنز چھ فی صد تک بہترہوتے ہیں۔

ٹیلنٹ کی جنگ

بینک آف امریکا میرِل لِنچ کے ایلیکس ویلموٹ سِٹویل کہتے ہیں کہ اگر آپ بہترین صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو اپنی کمپنی میں لانے میں کامیاب نہیں ہورہے تو آپ بہترین کمپنی نہیں بن سکتے۔

صارف کو سمجھنا

میک کنزی کے مطابق تیسری بات یہ ہے کہ آپ اپنے صارف کو کتنا بہتر سمجھتے ہیں۔ ’آپ ایک صارف کو اسی وقت ٹارگٹ کرسکتے ہیں، جب آپ اس کو سمجھتے ہوں گے‘۔

مستقبل

اداروں اور کمپنیوں کی سطح پر صنفی تنوع کا مطلب بہتر فیصلہ سازی اور بہتر منافع ہوتا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر اس صورتِ حال کو کس طرح دیکھا جانا چاہیے؟ اس سلسلے میں میک کنزی نے ایک زبردست منظرکشی کی ہے: اگر صنفی تفریق کو اس کی مکمل استعداد کے مطابق مکمل طور پر ختم کرلیا جائے تو 2025تک عالمی معیشت میں  28 ٹریلین ڈالرز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین