پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
تحریک انصاف کے فواد چوہدری کہتے ہیں کہ چیف جسٹس نے اپنے بیان سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ، بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق کسی ابہام کی گنجائش نہیں۔
ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا وقت پر ہونا ہی جموریت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کے ریمارکس اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ملک کی مضبوطی کے لئے جموریت کا تسلسل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ الیکشن کے وقت پر ہونے میں کوئی رخنہ نہ ڈالا جائے۔