بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کےکوئٹہ کے8 حلقوں کی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پرنئی حلقہ بندیوں کاحکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نےیہ حکم مختلف آئینی درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئےجاری کیا۔
جن حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردی گئی ہیں ان میں صوبائی اسمبلی کاحلقہ پی بی 24 کوئٹہ ون، پی بی 25 کوئٹہ ٹو، پی بی 26 کوئٹہ تھری، حلقہ پی بی 27 کوئٹہ فور، پی بی 28 کوئٹہ فائیو، پی بی29کوئٹہ سکس ، حلقہ پی بی 30 کوئٹہ سیون اور پی بی 32 کوئٹہ نائن شامل ہیں۔