امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاکستان کا سیاسی اور معاشی مستقبل کراچی سے جڑا ہے، شہر پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور اداروں میں استحکام نہ ہونے کی بات کرنے والے اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں۔
ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کےافطار ڈنرمیں خطاب کرتےہو ئے سراج الحق کا کہناتھا کہ شہر پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے، دنیا مریخ جانے کی کوشش کررہی ہے اور یہاں کے شہری پانی مانگ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روزگار، صفائی، تعلیم اور صحت کے مسائل اب بھی اس شہر میں موجود ہیں، شہر کی تقدیر بدلنے کے لیے 2018 کے انتخابات میں شہری اپنا کردار ادا کریں۔