• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع میر پور خاص کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں معطل

ڈگری( نامہ نگار) ضلع میرپورخاص کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقے سندھڑی اور شجاع آباد تحصیلوں کی حلقہ بندیوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء سرفراز جونیجو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے مسترد ہونے والے حکم کی روشنی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی پٹیشن پر فیصلہ سنایاگیا۔معزز عدالت نے الیکشن کمیشن کو شجاع آباد اور سندھڑی تحصیلوں میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے دوبارہ درخواست گزاروں کو سننے کا بھی حکم دیا۔
تازہ ترین