• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی صوابی کی گاڑی کی ٹکر سے 4موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

صوابی (نمائندہ جنگ ) صوابی مردان روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی کی گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے ایک ہی خاندان کے 4موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ،جاں بحق ہونے والوں میں دو دو بھائی شامل تھے ،پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صوابی قیصر خان اپنے گاڑی میں صوابی آرہے تھے جب اُن کی گاڑی منصبدار کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سامنے آنے والی دوموٹرسائیکلوں پر چڑھ دوڑی ،جس کے نتیجے میں سعادت ،قاسم علی پسران گل زرین ،حماد علی اور عبداللہ پسران نور القمر ساکنان کرنل شیر کلے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا بھائی انعام اللہ شدید زخمی ہوگیا ،یہ واقعہ افطاری سے قبل پیش آیا، اے سی صوابی نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو دوسری گاڑی میں مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گاڑی میرا بھائی چلا رہا تھا جبکہ میں خود دوسری گاڑی میں موجود تھا ،متوفین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔
تازہ ترین