راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اشیاء خوردونوش اور سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ نو ہزار اورپانچ سو روپے جرمانہ کردیا،جبکہ انتظامیہ کی ٹیم نے جھنگ سے آنے والا 25من مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیااور ملزم احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے پرائس چیکنگ کے دوران گراں فروشوں کو جرمانہ عائد کیا ۔ فوڈ انسپکٹر راجہ اشرف نے سیکٹرجی ٹین اور سیکٹرجی الیون میں 25دکانیں چیک کیں اور گراں فروشوں کو سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 32ہزارہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد افضل نے سیکٹرآئی ٹین تھری مارکیٹ میں30 دکانیں چیک کیں اور گراں فروشوں کو 37ہزار500 روپےجرمانہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی الیون مرکز چودھری مارکیٹ میں پرائس چیکنگ کے دوران 19دکانیں چیک کیں اور 27گراں فروشوں کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔انھوں نے دس دکانداروں کو وارننگ دی ۔