• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت، ٹینکر شہریوں کی دسترس سے باہر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں اور فی ٹینکر ڈیڑھ ہزار روپے تک بھی وصول کئے جارہے ہیں۔ ادھر واسا سے ٹینکر کے ذریعے پانی منگوانے کی کوشش بھی کارآمد ثابت نہیں ہو رہی۔جن نمبرز پر شکایت درج کرائی جاتی ہے وہ فون نمبرز یاتو مسلسل مصروف رہتے ہیں یا اٹھائے ہی نہیں جاتے۔ شہریوں کے مطابق عام شہریوں کو 3،3 دن کا ٹائم دیا جا رہا ہے مگرہوٹلوں اور کاروباری لوگوں کو فوری پانی فراہم کر دیا جاتا ہے۔ واسا والے واسا کی حدود کے باہر بھی منہ مانگے داموں پر پانی فراہم کر رہے ہیں۔ مقامی قیادت بھی شہریوں کے ان مسائل سے بے خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا پانی کی فراہمی کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں ۔
تازہ ترین