• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم‘ پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی رکنیت عبوری طور پر بحال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے حوالہ سے انتخابی مقدمہ کی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقہ سے عام انتخابات 2013میں کامیاب ہونے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار راشدہ یعقوب کو عبوری طور پر بحال کردیا ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اقبال حمیدالرحمٰن کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کے روز مذکورہ حکم جاری کیا۔
تازہ ترین