اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) احتساب کورٹ اسلام آباد میں پیر کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء پر نواز شریف کے وکیل العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں دیئے گئے بیان پر تیسرے روز بھی جرح کریں گے۔نوازشریف، مریم نواز او ر کیپٹن(ر) صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔