• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے غیرمعیاری و جعلی کاسمیٹکس کا خاتمہ کردیا جائے گا ، ڈسڑکٹ کنزیومر انسپکٹر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی سے غیرمعیاری و جعلی کاسمیٹکس کا خاتمہ کردیا جائے گا ذمہ داروں کو عبرتناک سزادی جائے گی۔پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی جعلی و غیر معیاری کاسمیٹکس فروخت کی جارہی ہے جس کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور پنجاب کنزیومر ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف شکنجہ کسا جارہا ہے جو دولت کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور معصوم لوگوں کو کینسر جیسے مرض میں مبتلا کررہے ہیں ڈسڑکٹ کنزیومر انسپکٹر ادریس رندھاوا نے راولپنڈی میں بہت سے مقامات پر چھاپے مار کر کیس کنزیومر اتھارٹی کو بھیج دیے ہیں جنہیں لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائل فونز میں بار کوڈ سوفٹ وئیر ڈائون کر کے کاسمیٹکس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اصلی کمپنیز اپنی پراڈکٹس پر بار کوڈ لازمی درج کرتی ہیں اور انکے کے ذریعے صارف درست معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور جعلی اشیاء یا جعلی بار پر کوئی معلومات نہیں ملتی
تازہ ترین