• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی تین قومی اور چھ صوبائی نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوارہوں گے،عارف شیرا زی

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) ) امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کی تین قومی اور چھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔تاہم متحدہ مجلس عمل کے ضلعی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلعی سیکرٹریٹ سید مودودی بلڈنگ میں زونل اُمراء اور پارلیمانی گروپ لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں ٗ اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ک طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں صوبائی حلقوں میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ جن کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق زونل اُ مراء کا عارضی تقرر کیا ہے ۔ جس کے مطابق جماعت اسلامی پی پی 11 کے عارضی امیر حاجی یار محمد ٗ پی پی 14 کے عارضی امیر انجینئر ثاقب رئووف ٗپی پی 15 کے عارضی امیر چوہدری ظفر یاسین ٗ پی پی 16 کے عارضی امیر سید ارشد فاروق ٗ پی پی 17 کے عارضی امیر قاضی محمد ظہیر اور پی پی 18 کے عارضی امیر محمد شبیر میر ہوں گے۔ اس موقع پر تمام زونل اُمراء نے حلف اُٹھا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اجلاس میں نئے زونل اُمراء کی استقامت کے لئے دُعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین