کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے سندھ کی نگراں حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں واضح کیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 10 سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے،جس میں افسر شاہی عروج پر تھی اب اگر یہی افسر شاہی سابقہ روش پر قائم رہی تو انتخابات میں دھاندلی کو نہیں روکا جاسکے گا ،انہوں نے نشاندہی کی کہ صوبے میں تمام انتظامی افسران ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی اور مختیار کارپیپلزپارٹی کے مقرر کردہ ہیں، جن کی موجودگی میں انتخابی عمل مشکوک ہوگیا ہے۔