اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دبئی میںسابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں ان کی وطن واپسی ، انتخابی مہم اور دیگر معاملات طے پا گئے ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد آج پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کریں گے۔ پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کوپرویز مشرف نے دوبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میںپارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد، سید فقیر حسین بخاری،مہرین ملک آدم اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگا جس میں کور کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لے کر انہیں عملی جامہ پہنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیاجائیگا۔