کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پی ٹی سی ایل کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پشین میں پی ٹی سی ایل کی زِیر زمین کیبل میں خرابی آگئی تھی جو انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز میں تعطل کا سبب بنی تاہم پی ٹی سی ایل کے تکنیکی ماہرین نے انتھک محنت سے مختصر مدت میں خرابی کو دور کر کے صارفین تک مسلسل سروسز کو یقینی بنایاجو کہ تاحال درست حالت میں کام کر رہی ہے۔ملک بھر میں کہیں بھی ترقیاتی کام کے آغاز کے 24 گھنٹے کے اندر پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم خرابی کی نوعیت اور اس کی درستگی کے لیے کام شروع کر دیتی ہے ۔ ملک بھر میں میگا ترقیاتی پروجیکٹس پر مسلسل کام جاری ہونے کی وجہ سے سروسز میں خلل پیدا ہوتا ہے، اور اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی صارفین تک بلا تعطل سروسز کو یقینی بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ سروسز میں تعطل سے متعلق اپنی24 گھنٹے جاری رہنے والی ہیلپ لائن 1218کے ذریعے با خبر رہتا ہے اور صارفین سے گزارش کرتا ہے کہ شکایات کے فوری حل کے لیے ہیلپ لائن 1218کا استعمال کریں۔