اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن شیڈول کے اجراءکے بعد باجوڑ ایجنسی ، اٹک ، راولپنڈی ، لاہور سمیت دیگر اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف 16 درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ گزشتہ روز فاضل جسٹس نے باجوڑ ایجنسی ، اٹک ، راولپنڈی ، لاہور سمیت دیگر اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق 16 درخواستوں کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کس طرح حلقہ بند یا ں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ فریقین کے وکلاءاس بات پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے جس پر عدالت نے مذکورہ اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف 16 درخواستیں مسترد کر دیں۔