لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کے امیدواران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جمہوریت،پارلیمنٹ،ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62،63 پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہو گا ورنہ گندگی پلٹ کر اسمبلیوں میں آئے گی اور سیاسی بحران بڑھیں گے۔