ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سکولز نے سی ای او بہاولپور کے احکامات معطل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای ملک غلام رسول ، فیاض احمد، حافظ غلام اللہ اور دیگر کو فوری بحال کرکے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کردی ان افسروں کو 28مئی کو درجہ چہارم کے ملازمین کوبھرتی کرکےان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سرنڈر کردیا گیا ان کو موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی طرح کی بھرتی اور تبادلے پر پابندی لگادی ہے مگر سی ای او نے ان کے خلاف کارروائی کردی سیکرٹری ایجوکیشن نے فوری طور پربحال کرتےہوئے احکامات منسو خ کردیئے اور سی ای او کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔