• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سٹی راولپنڈی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے منگل کو تھانہ سٹی راولپنڈی کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز بہرام خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ طیفور اور ایس ایچ او سٹی عامر سلیم کے علاوہ سٹی سرکل کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے۔ آرپی او راولپنڈی نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد تھانہ کے مختلف حصوں کی انسپکشن کرکے متعلقہ حکام کو بلڈنگ میں بعض نقائص دور کرنے کے بارے میں ہدایات دیں۔ دریں اثنا آرپی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے تھانہ پنڈدادنخان ضلع جہلم کے مشہور مقدمہ میں پولیس اہلکاروں بالخصوص ایس ایچ او تھانہ عبدالغفور کی اچھی کارکردگی پر کیش انعام دس ہزار روپے اور تعریفی اسناد دیں۔ دیگر اہلکاروں جنہیں آرپی او راولپنڈی نے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ان میں سب انسپکٹر شہباز احمد ،سب انسپکٹر عثمان تصدق کو دس دس ہزار روپے معہ تعریفی اسناد جبکہ اے ایس آئی غلام مجتبیٰ اورہیڈ کانسٹیبل امتیازکو پانچ ،پانچ ہزار روپے معہ تعریفی اسناد جبکہ کانسٹیبلوںخاور حسین،وقاص علی،فرحاد اسلم ،تصور اقبال ،مقدر علی،یاسر خان،محمد عادل ،وقار حسین،حسنات احمد ،ذوالفقار علی،عدیل انور ،ظفر اقبال اور کامران علی کو تین، تین ہزار روپے اور تعریفی اسناددیں۔
تازہ ترین