• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس، نواز شریف طلب،سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی،عابدہ حسین اور الطاف قریشی کی بھی طلبی،جاوید ہاشمی،سراج الحق،مصطفیٰ کھر اور خورشید شاہ کو نوٹس

اصغر خان کیس، نواز شریف طلب،سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی،عابدہ حسین اور الطاف قریشی کی بھی طلبی،جاوید ہاشمی،سراج الحق،مصطفیٰ کھر اور خورشید شاہ کو نوٹس

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف سمیت 31 فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں 31 فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو کل ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب عابدہ حسین، الطاف حسن قریشی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جن شخصیات کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں الطاف حسین، جاوید ہاشمی، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ، غلام مصطفی کھر، سراج الحق، سیکرٹری داخلہ، دفاع اور ڈی جی ایف آئی اے بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ(آج) اسلام آباد میں کیس کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین