• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقیرشاہ کوماڈل ٹائون کیس سے بچنے کیلئےسفیربناکرباہربھیجاگیا،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نے سید توقیر شاہ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں بطور سفیر تقرری و توسیع کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران توقیر شاہ کی جانب سے دو ماہ کے لئےکام جاری رکھنے کی استدعا خارج کرتے ہوئے انہیں رضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے تحریری جواب دینے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی ہے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ توقیر شاہ وزیراعلی پنجاب کے منظور نظر رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کیس سے بچنے کے لیے انہیں سفیر بنا کر باہر بھیجا گیا ہے ،یہ کوئی نامی گرامی افسر نہیں تھے، انہیںکسی صورت بھی کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو توقیر شاہ اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی پیش ہوئے ،فاضل چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توقیر شاہ کوتعلق داری اور اقربا پروری کی بنیاد پرعہدہ دیکر نوازا گیاہے ، توقیر شاہ نے کہا کہ 29سال سے سول سروس میں ہوں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میرے پاس آپ سے متعلق اور بھی بہت سی معلومات ہیں ، آپکی اہلیت نہ ہونے پر ہی یہ ازخود نوٹس لیا ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو بطور ڈبلیو ٹی او سفیر معطل کررہے ہیں ،تو اٹارنی جنرل نے عدالت سے فیصلہ بدلنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کا تخفظ یہ لوگ کریں گے، پنجاب میں صرف توقیر شاہ ہی کی چلتی تھی، نئی آنے والی حکومت نئے سفیر کی تقری ی کا فیصلہ کرے گی،قانون کی حکمرانی سے عالمی سطح پر ملک کی پذیرائی ہو گی، چیف جسٹس نے کہا کہ جنہیں لوگوں کیساتھ ظلم کرتے ہوئے دیکھا تھا،آج وہ کٹہرے میں کھڑے ہیں،عوام کی اتنی تشفی بھی کافی ہے کہ قانون کی حکمرانی قائم ہو رہی ہے، توقیر شاہ نے کہا کہ کل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کرنی ہے، عدالت کانفرنس میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے جانے کی اجازت دے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی کوئی اجازت نہیں دی جاسکتی ،جس پر توقیر شاہ نے کہا کہ میںرضاکارانہ طور پر یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لکھ کر دیں کہ یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں ،توقیر شاہ نے کہا کہ سفیر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا طریقہ کار ہے اسی کے مطابق استعفی دوں گا،میں خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رحم و کرم پر نہیں بلکہ آپ رضاکارانہ طور پر یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں، آپ اپنے پنجاب کا وقت بھول گئے ہیں؟
تازہ ترین