اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ کے خلاف درخواست کیسماعت آج بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سینیٹرمشاہد حسین سید کو طلب کرلیا ہے۔ تین رکنی بینچ نے سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیاکہ مشاہد حسین سید کدھر ہے ان کے خط پر عدالت نے نوٹس لیا تھا اس دوران ایک اور درخواست گزار نے کہاکہ مشاہد حسین سید اب نہیں آئیں گے مشاہد حسین سید نے سینیٹ کی سیٹ لے لی ہے ۔