• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 حضرت عراک بن مالک ؓجمعہ کی نماز سے فارغ ہوکر مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوجاتے اور یہ دعا پڑھتے:

اللّٰہم اِنی اجبتُ دعوتک، وصلّیتُ فرِیضتک، وانتشرتُ کما امرتنِی فارزقنِی مِن فضلِک وانت خیر الرّازِقِین۔

اے اللہ! میں نے تیری آواز پر حاضری دی، اور تیری فرض نماز ادا کی، پھر تیرے حکم کے مطابق اس مجمع سے اٹھ آیا، اب تو مجھے اپنا فضل نصیب فرما ، تو سب سے بہتر روزی رساں ہے۔ (ابن ابی حاتم) اس آیت کے پیش نظر بعض سلف صالحین نے فرمایا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن نمازِ جمعہ کے بعد خرید وفروخت کرے،اسے اللہ تعالیٰ ستر حصے زیادہ برکت دے گا۔ (تفسیر ابن کثیر)

تازہ ترین
تازہ ترین