حضرت عبداللہ بن عباس ؓسے مر وی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : زمزم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے اُسی کے لیے مفید ہوگا،اگر شفا کی نیت سے پیا جائے تو اللہ تعالیٰ تمہیں شفا دے گا، اگر پیاس بجھانے کے لیے پیا جائے گا تو تسکین حاصل ہوگی، اگر سیراب ہونے کے لیے پیو گے تو اللہ تمہیں سراب کردے گا ۔آپ نے فرمایا کہ یہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کا کنواں ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کا پیاؤ ہے۔(دارقطنی)